گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے وزیراعظم عمران خان

گلوبل-وارمنگ-سے-بچنے-کے-لئے-زیادہ-سے-زیادہ-درخت-لگانے-ہوں-گے-وزیراعظم-عمران-خان #Baaghi

وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے ہر پاکستانی اگر ایک درخت لگا دے تو انقلا ب آجائے گا۔

باغی ٹی وی : وزیرا عظم عمرا ن خان نے ٹین بلین شجرکاری مہم کا آغاز کردیا شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ برسات میں شجرکا ر ی مہم کررہے ہیں گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گےخواہش ہے کہ ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے،ہمارے 10ارب درختوں کے ٹارگٹ کودنیا نے سراہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں کسی نے درخت لگانے پرتوجہ نہیں دی الٹا جو شجرکار ی کی گئی تھی اسے بھی تباہ کردیا، مجھے یاد ہے جب میں بڑا ہو رہا تھا تو ہمارے ملک میں ماحولیاتی مسئلہ نہیں تھا ،یہاں انگریزوں نے بھی اپنے دوراقتدار میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے۔

عمرا ن خان نے کہا کہ میں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان کے تمام شہروں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ، شہروں میں کوئی ایسی جگہ نہ ہو جہاں درخت نہ لگے ہوں-

انہوں نے کہا کہ ہمارے درخت لگانے کامقصد یہ ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں ماحولیاتی مسائل سے محفوظ رہیں اور انہیں ایک بہتر پاکستان ملے –

Comments are closed.