گلوریا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج

0
41

اسپین :گلوریا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج ،گلوریا نامی طوفان نے مشرقی اسپین میں تباہی مچادی، 144 کلومیٹر (90 میل فی گھنٹہ) تک تیز ہواؤں اور 13.5 میٹر (44 فٹ) اونچی لہروں کی زد میں آکر کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق طوفان نے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ سپین کے محمکہ موسمیات نے تمام جنوبی ساحلوں اور ملک کے وسطی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محمکہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواوں کے سبب درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے حادثات کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب طوفان کی وجہ سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔سپین سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ایک سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور نو میٹر بلند لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی جن سے متعدد مکان ملبے کا ڈھیر بن گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

شمال مشرق میں بارسلونا کے ساحل سمندر کی خدمات کے سربراہ دانی پالسیوس نے طوفان کو اس صدی کا بدترین سمندری طوفان کرار دیا ہے۔ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ انہیں ایلیکینٹے ندی میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ امدادی خدمات کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ قریب ہی الکوائے میں ایک عمارت گرنے کے بعد ایک اور شخص کی موت ہوگئی ، امکان ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے۔

بندرگاہ کے حکام نے بتایا کہ مغربی بحیرہ روم میں لہروں نے 13.5 میٹر (44.5 فٹ) کی ریکارڈ توڑ ریکارڈ کی ہے۔وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ٹویٹ میں طوفان گلوریا کے متاثرین اور ان کے مہلک نتائج کا شکار افراد کے لواحقین کے لئے حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اور ان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Leave a reply