ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے لگوادیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی طرف سے دھرنے میں شرکت کے انکار کرنا مولانا فضل الرحمن اور ساتھیوں پر بہت ناگوار گزرا ،اطلاعات کے مطابق احسن اقبال کیطرف سے دھرنے میں شامل ہونے سے انکار کے بعد جے یو آئی ف کے قائدین کی ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں ن لیگ کے رویے پر سخت تنقید کی گئی ، ایک موقع پر اکرم درانی نے کہا کہ میرے اصرار کے باوجود ن لیگ کی قیادت نے دھرنے میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے واپس جانے پر اصرار کیا ، اطلاعات کےمطابق اسی اجلاس میں طئے ہوا کہ اگر ایسے نہیں تو ایسے ہی سے ،

پاکستان کرکٹ بورڈ پر پابندی؟کیوں لگ سکتی ہے وجہ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق اسی اجلاس میں یہ طئے ہوا کہ اگر مسلم لیگ ن نے شمولیت نہ کی تو پھر یہ نعرہ ہی کیوں لگا دیا جائے "گونوازگو”کے ،پھر یہی ہوا کہ ایک منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ گو نواز گو کا نعرہ عوام کی زبان پر کس طرح چڑھا ہوا ہے۔

ملکہ چیونٹی کی عمر کتنی ہوتی ہے،ماہرین نے بتادیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے مارچ میں اسٹیج سے گو نواز گو کا نعرہ بلند ہوا تو پورا مجمع گونج اٹھا۔ اسٹیج سے نعرہ کے پی کے سیکریٹری جنرل مولانا عطا الحق درویش نے لگوایا۔جے یو آئی رہنما نے نعرہ لگوایا تو اسٹیج پر موجود دیگر رہنما حیران رہ گئے، مارچ کا اجتماع گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے سے گونج اٹھا۔

پاکستان واقعی ایک پرامن ملک ؟برطانوی شاہی جوڑے نےکیا کہہ دیا

یاد رہے کہ آزادی مارچ کے سلسلے میں جے یو آئی ف کے کارکنان تین دن سے اسلام آباد میں موجود ہیں، گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان تقریر کے دوران اداروں پر بھی تنقید سے باز نہیں آئے، انھوں نے کہا کہ حکومت دو روز میں استعفیٰ دے ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ مجمع قدرت رکھتا ہے کہ وزیر اعظم کو گھر سے گرفتار کر لے، ادارے 2 دن میں بتا دیں موجودہ حکومت کی پشت پر نہیں کھڑے۔

https://www.youtube.com/watch?v=dfH8lUeR-3o

Comments are closed.