گورنرہاؤس پنجاب کی اہم شخصیت کرونا سے چل بسی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات مین مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کرونا مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں ،کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہر میں شام چھ بجے سے سحری تک لاک‌ ڈاؤن لگایا ہوا ہے، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے متحرک ہیں

کرونا سے لاہور میں اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اطلاعات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب کے سکیورٹی آفیسر احمد رضا کورونا کے باعث چل بسے ہیں، وہ کرونا کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لئے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا تا ہم ایک ماہ ہسپتال میں رہنے کے بعد انکی موت ہو گئی ہے، کرونا کی وجہ سکیورٹی آفیسر احمد رضا کے پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔

گورنرہاؤس کے سکیورٹی آفیسر کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں ہی ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اطلاعات کے مطابق احمد رضا 20 سال سے گورنر ہاؤس کی سکیورٹی ٹیم کا حصہ تھے .

Shares: