بالی وڈ اداکارہ گوہر خان جنہوں نے معروف میوزیشن اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کی وہ اب ماں بننے والی ہیں. گوہر خان نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کی . انہوں نے ایک وڈیو لگا کر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے. گوہر خان اس موقع پر کافی خوش دکھائی دیں. گوہر خان نے جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے دوستوں نے ان کو مبارکبادیں دینا شروع کر دیں.یاد رہے کہ گوہر خان نے اپنے سے دس سال چھوٹے لڑکے سے
شادی کی. گوہر خان اس سے پہلے معروف فلم میکر کرن جوہر کے ساتھ منگنی کے رشتے میں رہ چکی ہیں ان کے ساتھ ان کی منگنی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹوٹ گئی تھی. گوہر خان نے بگ باس میں بھی شرکت کی اور انہوں نے اس شو کو جیتا بھی. گوہر خان آئٹم سانگز کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں. گوہر ایک بڑی فین فانولنگ رکھتی ہیں. انہوں نے شوبز میںبہت زیادہ کام تو نہیںکیا لیکن وہ سٹارز والی شہرت ضرور انجوائے کرتی ہیں.