بالی وڈ کی معروف اداکارہ گوہر خان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر دی ہے . انہوں نے سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میںلکھا اور کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوںکے درمیان جاری جنگ ختم ہونی چاہیے اور اسرائیل کو ظلم و بربریت کرنے کا عمل بند کرنا چاہیے. ان کے ان خیالات کو لے لیا انڈیا کی معروف صحافی آمنہ بیگم انصاری نے اور کہا تم غلط حمایت کررہی ہو. گوہر خان نے کہا کہ آپ صحافی ہو کر حقائق سے دور ہیں کمال ہے ویسے .گوہر خان نے لکھا کہ اگر آپکی نظر میں حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے تو اسی لہجے میں اسرائیل بھی ایک دہشت گرد ریاست ہے۔
گوہر خان کا اسرائیل کےخلاف بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت فلسطین پر بلا اشتعال حملہ کردیتا ہےانہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا فلسطینیوں کی جانوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟۔ اداکارہ کا صحافی کو کرارا جواب دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جنگ جنگ ہے،پہلے پڑھیں کہ یہ سلسہ کب شروع ہوا اور پھر بات کریں۔یوں گوہر خان نے اسرائیل اور انڈین صحافی کو لے لیا آڑھے ہاتھوں . انہوں نے صحافی کو اصل حقائق کی معلومات لینے کا مشورہ دیا اور اسرائیل کو ظلم بند کرنے کا کہا. گوہر خان کی اس پوسٹکو بہت سراہا گیا جس میںانہوں نے فلسطین کی حمایت کی .








