ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم شاٹ کٹ کا اوایس ٹی ریلیز کر دیا گیاہے. بول ہیں ایتھے سارے نے ڈاکو. اوایس ٹی اداکار گوہر رشید سے گوایا گیا ہے جبکہ میوزک علی اللہ دتہ کا ہے. اس گانے سے ہر پاکستانی یقینا خود کو ریلیٹ کریگا.فلم کے او ایس ٹی کی وڈیو دیکھیں تو اس میں پوری کاسٹ دکھائی دے رہی ہیں. ڈائریکٹر ابو علیحہ جن کی ابھی تک چار فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور ایک فلم جاوید اقبال بین کر دی گئی ہے ان پانچوں فلموں میںمیوزک ہے ہی نہیں ہے.ابو علیحہ زرا مختلف کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں وہ میوزک کے سر پر فلم ہٹ کروانے والوں میں سے نہیںہیں انہیں اگر لگتا ہے کہ کہانی میوزک مانگ رہی ہے تو میوزک رکھتے ہیں نہیں تو میوزک کے بغیر ہی فلم بنا ڈالتے ہیں اور اس قسم کا رسک بہت کم فلم ساز لیتے ہیں. شاٹ کٹ فلم میں کسی قسم کا آئٹم سانگ بھی نہیں ہے کہانی جس طرحکا جتنا میوزک
ڈیمانڈ کرتی ہے اتنا اور اس حساب سے گانے شامل کئے گئے ہیں.اور پہلا موقع ہے کہ گوہر رشید کسی فلم میں گا رہے ہیں اس سے قبل کسی فلم کیا کہیں بھی کبھی بھی گوہر رشید کو گاتے نہیں دیکھا گیا.گوہر رشید کی آواز میں یہ او یس ٹی کو جاری کر دیا گیا ہے. گوہر رشید جو اپنے پورے کیرئیر میںزیادہ تر نیگیٹو کردار کرتے ہی دکھائی دئیے ہیں ان سے ایک تو روٹین سے ہٹ کر اس فلم میںکام کروایا گیا اور گانا بھی گوایا گیا ہے اور اس کا کریڈٹ یقینا ڈائریکٹر ابو علیحہ کوجاتا ہے.