گوہر رشید اور کبرٰ ی خان کی دوستی اور ان کی شادی کی خبریں مسلسل گردش کررہی ہیں اس پر گوہر رشید نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ ہم دونوں اچھے دوست ضرور ہیں ، ایک دوسرے کو سمجھتے بھی ہیں لیکن ہمارا آپس میں شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں منفی کردارجان بوجھ کر نہیں کرتا مجھے آفر ہی ایسے کردار کئےجاتے ہیں تو میں کیا کر سکتا ہوں، ایک کردار کو منع کر تا ہوں تو تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ اسی طرح کو کوئی دوسرا کردار آفر کر دیا جاتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ”ایک ہی طرح کے کردار لکھے جا رہے ہیں” ، ہر دوسرا کردار پہلے کے کسی کردار سے ملتا جلتا ہوتاہے. اور ہمارے ہاں تو یہ چیز بہت زیادہ پائی جاتی ہے کہ ایک آرٹسٹ کسی رول میں ایک بار ہٹ ہوجائے تو پھر اسکو اسی طرح کے کردار ہی آفر کئے جاتے ہیں . اس میں پھر آرٹسٹ کیا کرے. یاد رہے کہ گوہر رشید ایک بہترین اداکار ہیں انہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک اہم کردار ادا کیا اس کے بعد ان کی مارکیٹ ویلیو اضافہ ہو گیا ہے. گوہر رشید کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں.