گوجرخان :بسلسلہ چہلم دُعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

گوجرخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشیخ ساجدقیوم)ملک حاجی مسعود جاوید اور ملک خرم شہزاد اعوان کے والد غلام سرور کی روح کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کے سلسلہ میں ایک دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔جس میں حلقہ احباب اور قریبی رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری تنویر نے کیا،اس کے بعد حافظ عمران بشیر بٹ نے احمد مصطفٰی صل اللہ علیہ آلہ اسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت نعت پیش کی۔

نعت خواں سہیل اختر نے اپنی پیاری آواز میں کلام پیش کیا۔صوفی نواز چشتی کی شرکت نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔آخر میں قاری جواد نے دعائے مغفرت کرائی،تمام مہمانوں کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Leave a reply