مزید دیکھیں

مقبول

وزیر صحت سے مصری سفیر کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور مصر میں صحت کے شعبے میں تعاون...

سیالکوٹ: کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت، پسرور روڈ پر حادثہ 4زخمی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ میں...

مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

مالدیپ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی...

عورت، ایک انمول کتاب،تحریر:نور فاطمہ

عورت کو اگر کتاب سے تشبیہ دی جائے تو...

دکھاوے کی زندگی کا فریب،تحریر:صدف ابرار

آج کے دور میں، جہاں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل...

ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جانیوالی بس کو حادثہ، آگ سے ڈرائیور جاں بحق، 10 زخمی

گوجرہ (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)موٹروے ایم فور پر گوجرہ کے قریب ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں گاڑیوں کے تصادم کے بعد آگ لگنے سے ایک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہو گیا اور دس مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں جل کر مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

اطلاعات کے مطابق بس نمبر 4174 سی اے سی، جس کا ڈرائیور اصغر علی سکنہ خوشاب تھا اور وہ ڈیرہ غازی خان سے 41 مسافروں کو لے کر موٹروے ایم فور کے ذریعے راولپنڈی جا رہی تھی علاقہ نواں لاہور میں موٹروے ایم فور پر انٹرچینج چراغ آباد کے قریب ایک زرعی ادویات سے لدے ہوئے مزدا ڈالے سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں مزدا الٹ گیا اور فوری طور پر دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث بس کا ڈرائیور اصغر علی بری طرح جھلس گیا۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بس میں سوار دس مسافر جن میں ثناء فاطمہ، مغیث الرحمن، محمد اشفاق، تحریم بی بی، راشدہ بی بی، اطہر حسین، ابو بکر اور دیگر خواتین و حضرات شامل ہیں، شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بس میں سوار دیگر مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر برگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں، تاہم اس وقت تک دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو چکی تھیں۔ مزدا ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ اشرف تبسم اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران اور نواں لاہور پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ پولیس حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں