گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ ) ڈرگ انسپکٹر اور پنجاب ہیلتھ کئیر کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت،شہر وگردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کے کلینک اور غیرقانونی میڈیکل سٹور کھل گئے
تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹر اور پنجاب ہیلتھ کئیر کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت اور "مال کی چمک”سے شہر و گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں نے جگہ جگہ دکانوں اور گھریلو بیٹھکوں میں غیرقانونی میڈیکل سٹور و کلینک بنا کر لوگوں کی قیمتی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا اور قبل ازیں یہ پرائمری اور مڈل پاس اتائیوں نے ایکسپائر اور غلط انجیکشن لگا کر کئی انسانی زندگیاں ختم کردیں ہیں اور کئی لوگوں کو زندگی بھر کے لئے معذور بنا دیا ہے جبکہ ,ڈرگ انسپکٹر کو اعلیٰ گو جرہ آفسران کا مبینہ آشیرباد حاصل ہونے کی وجہ سے مزکورہ اتائیوں نے کُھلم کُھلا اور بغیر کسی خوف کے نشہ آور انجیکشن, جنسنگ گولیوں کی فروخت کا کام مسلسل جاری رکھا ہوا ہے, اتائیوں کے خلاف کارروائی کیلئے متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود پنجاب ہیلتھ کئیر اور ڈرگ انسپکٹر کے کانوں تک جوں نہ رینگی شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ بعض اوقات عوام کا سخت ردِعمل آنے کے بعد ڈرگ انسپکٹر نے کسی اتائی کا سٹور کو اگر سیل کر ہی دیا ہے تو پھر اگلے ایک دو روز میں مبینہ طور پر "مُک مُکا” کرکے وہ سٹور کھول دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے اتائیت کی بھرمار ہوچکی ہے گوجرہ کی عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکرگوجرہ شہر و آس پاس دیہات میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور محکمہ ہیلتھ کے مقامی افسران کی چشم پوشی پر انکوائری کروائی جائے تاکہ ہمارے علاقے میں اتائیوں کے ہاتھوں مزید قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں
Shares: