کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

0
35

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری جبکہ صبح کے اوقات میں خنک اور قدرے سرد موسم ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق اگلے3 روز تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے،جمعے کو شہر کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق دسمبر کے وسط تک موسم خنک اور بسااوقات سرد ریکارڈ ہوسکتا ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 16 ڈگری جبکہ درمیان میں کسی روز 15 ڈگری تک بھی گرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ پارہ 30 سے32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،البتہ اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں بھی چلیں،سمندری ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو سے امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں میں پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں بلوچستان کی ترقی میں امریکی معاونت کے فروغ سرمایہ کاری صوبے میں امن امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ میں 75 سالہ طویل دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا فروغ باعث اطمینان ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مضبوط حصہ اور مستقبل ہے، بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے

سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

Leave a reply