چھ ملزمان کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بنا کر فیس بک پر کی شیئر

0
30
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

چھ ملزمان کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بنا کر فیس بک پر کی شیئر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے ، ویڈیو بنا کر بلیک ملنے کے جرم میں گرفتار ملزمان کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے

ایسا بھارت میں ہوا ہے، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، ملزمان نے دوران زیادتی خاتون کی ویڈیو بھی بنائی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے دوران تحقیقات جرم کا اعتراف کر لیا جس کے بعد ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے ملزمان کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے

ریوا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نونیت بھسین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک 20 سالہ خاتون کے ساتھ یکم اکتوبر کے ساتھ زیادتی کی گئی، ملزمان نے مندر سے واپسی پر خاتون کو اغوار کیا اور ویرانے میں لے جا کر باری باری زیادتی کی، زیادتی کرنیوالے ملزمان کی تعداد چھ تھی، ملزمان نے اس دوران ویڈیو بھی بنائی اور خاتون کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو اس کو سوشل میڈیاپر وائرل کر دیں گے، ایک ملزم نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کر دی ویڈیو وائرل ہوئی تو خاتون نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، اب تک چار ملزمان گرفتار کئے ہیں، باقی دو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کی عمریں 17 سے بیس برس کی ہیں، ملزمان کی جائیدادوں کو منہدم کروا دیا گیاہے

اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply