ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل، قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

0
182

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

مقتولہ سارہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا،مقتولہ سارہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے،پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی تصدیق ہوئی،پوسٹ مارٹم میں سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا،ڈاکٹرز نے سائرہ کے موت کے تعین کیلئے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سارہ کے جگر، دل، پھیھپڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لئے گئے ہیں،فرانزک کیلئے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے،مقتولہ کی لاش پولی کلینک کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے

اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے مقامی لوگوں نے اسلام آباد پولیس کو اطلاع دی کہ شاہنواز کے فارم ہاؤس سے شور کی آوازیں آ رہی ہیں جس پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم شاہنواز جائے وقوعہ پر فرش دھو رہا تھا ملزم نے بظاہر اپنی بیوی سارہ انعام کو جم میں استمال ہونے والے ڈمبل سے مسلسل وار کرکے قتل کیا اور پھر لاش کو بیڈروم سے غسل خانے میں منتقل کر دیا

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے . واضح رہے کہ ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی اہلیہ سارا کو قتل کر دیا ہے، قتل کا واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آیا ہے، واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

Comments are closed.