مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

0
62

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ درندے ظاہر جعفر کو آج موت کی سزا ہوئی ہے، یاد کریں وہ دن جب مجھے تڑیاں دی گئیں، اسکو معاشرے کے سامنے لٹکانا چاہئے، تا کہ عبرت کا نشان بنے، ہمیں ایسے درندے نہیں چاہئے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اللہ کا میں جتنا شکر ادا کروں کم ہے، دن دیکھ لیا، درندہ ظاہر جعفر کو آج موت کی سزا ہوئی، آج مجھے ٹھنڈ بھی ہے، غصہ بھی ہے، ٹھنڈ،سکون باپ کی حیثیت سے، میری بیٹی بھی ہے،اللہ سب کی بیٹیوں کو سلامت رکھے اور انکو آزمائشوں سے بچائے،نور مقدم کو آج انصاف مل گیا، اس نے پتہ نہیں کتنی تکلیفیں اٹھائی، مشکلیں اٹھائی، ایک بار بھاگی، دوسری بار بھاگی، اسکے ساتھ جو ہوا وہ اذیت ناک تھا،ظاہر جعفر عدالت نے میں کتنے ڈرامے کرتا رہا، عصمت آدم نے باہر نکل کر کیا کچھ نہیں کیا، مہنگے وکیل میڈیا میں خبریں، علاج ہو رہا ہے، ساری باتیں بنائیں گئیں، ابھی بھی وہ ان چکروں میں ہوں گے کہ جب اپیل کریں تو کس کے پاس لگوائیں، لیکن ان شاء اللہ یہ درندہ کیفر کردار تک پہنچے گا، ہم پوری کوشش کرتے رہیں گے کہ یہ درندہ رہا نہ ہو ،تب تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک سزا نہ ہو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یاد کریں وہ دن جب مجھے تڑیاں لگائی گیں، مجھے لیگل نوٹس بھجوائے گئے، میں نے کہا تھا کہ ایک دن اللہ کی لاٹھی بولے گی، اور سر چڑھ کر بولے گی اور آج وہ دن آ گیا ہے،لعنت ہے ان میڈیا والوں پر جنہوں نے اس کیس کو دبانے کی کوشش کی، ہزار بار لعنت ہے ان لوگوں پر جو معصوم بچی کی عزت پر سوال اٹھاتے رہے، جرم کو چھپاتے رہے،

قبل ازیں نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شریک ملزمان ظاہر جعفر کے ملازمین جمیل اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ،عدالت نے ملزم کے والدین کو بری کر دیا،عدالت نے تھراپی ورکس ملازمین کو بھی بری کر دیا،کمرہ عدالت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ،نورمقدم کے والد شوکت مقدم بھی فیصلہ سننے کے لیے کمرہ عدالت میں موجود تھے کمرہ عدالت میں وکلاء اور میڈیا نمائندگان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،جب فیصلہ سنایا گیا تو نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر بھی عدالت میں موجود تھا،

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

Leave a reply