سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

0
77
اہلیہ کو قتل کرنیوالے ایاز امیر کے بیٹے کی عمران خان کے ساتھ تصویر وائرل

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن اسمبلی ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے اہلیہ کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ موقع پر پہنچا تو خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم اندر گئی تو ملزم نے خود کو کمرہ میں بند کر لیا، کمرہ کھولنے کے بعد ملزم کو قابو کر لیا گیا،ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑائی کے دوران اپنی بیوی کے سر پر ڈمبل مارا،قتل کے بعد لاش کو واش روم میں چھپا دیا،ملزم نے صوفہ کے نیچے سے آلہ قتل ڈمبل بھی خود برآمد کرایا،ڈمبل کے اوپر خون اور بال لگے ہوئے تھے،اسلام آباد:ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ڈمبل کے متعدد وار کر کے قتل کیا،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

واضح رہے کہ ایاز امیر کے بیٹے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی اہلیہ کوسفاکی کے ساتھ قتل کر دیا تھا، پولیس نے ایاز میر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

Leave a reply