بہو قتل کیس۔ ایاز امیر گرفتار

0
80

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے تصدیق کی جاری ہےکہ پولیس نے واقعی ایازامیر کو گرفتار کرلیا ہے اوربہوکےقتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی

اسلام آباد کی عدالت نے سینئر صحافی ایاز امیر اور اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی، جب کہ بہو کے قتل کے الزام میں پولیس کو ان کے بیٹے شاہنواز امیر کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ بھی دیا تھا۔

 

 

شہزاد ٹاون پولیس نے ایاز امیر کو گرفتار کر لیا، ایاز امیر کو سارا قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، آج اسلام آباد پولیس نے ایاز امیر کو مقدمےمیں نامزد کیا تھا۔ مقدمےمیں 302 کےساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے، ایاز امیر اور انکی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائےگا،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے حکم پر سینئر صحافی ایاز امیر کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔یاد رہے کہ ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے گھر میں قتل کردیا تھا۔

ادھرپوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کينيڈين نژاد مقتولہ سارہ انعام کے ماتھے اور چہرے پر زخم کے نشان پائے گئے جبکہ ان کے ہاتھوں اور بازؤں پر بھی چوٹیں تھیں۔

اس قتل کے کے سلسلے میں اسلام آباد میں معروف سینیر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزادہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر باتھ روم ٹب میں چھپائی گئی لاش اور صوفے کے نیچے چھپائے گئے آلہ قتل ڈمبل کو برآمد کیا۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ملزم کی ماں نے قتل سے متعلق آگاہ کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم کا اہلیہ سارہ انعام سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر ملزم نے اسے ڈمبل مار کر قتل کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کیا، گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے۔ ایف آئی آر میں ملزم کا اعترافِ جرم بھی شامل ہے کہ اس نے جھگڑے کے دوران بیوی کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی، جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔ جب کہ آلہ قتل بھی ملزم کے بیڈ روم سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ آلہ قتل پر مقتولہ کا خون اور سر کے بال بھی لگے ہوئے تھے۔ 37 سالہ سارہ انعام کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply