مموسہ سیلیڈفھر
اجزاء:
سیم کی پھلی چھ عدد
کھیرا آدھا کاٹ لیں
ٹماٹر آدھا کاٹ لیں
شملہ مرچ آدھی باریک کا ٹ لیں
انڈا ایک عدد ابال لیں
ڈریسنگ کے لیے
نمک آدھا چائے کا چمچ
سرکہ آدھا چائے کا چمچ
زیتون کا تیل پاو کپ
ُپسی چینی دو چٹکی
کالی مرچ پاوڈر حسب ضرورت
مسٹرڈ پیسٹ پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
سیم کی پھلی کو پہلے نمکین پانی میں تھوڑی دیر ڈبوئیں پھر چند منٹ ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں اب ایک باول میں سیم کی پھلی شملہ مرچ کھیرا ٹماٹر اور انڈے کی سفیدی اچھی طرح مکس کر لیں ایک دوسرے پیالے میں زیتون کا تیل نمک سرکہ کالی مرچ مسٹرڈ پیسٹ پسی چینی ڈال کر مکس کریں اور پھلیوں کے مکسچر کے اوپر ڈال دیں پھر انڈے کی زردی کدو کش کر کے اوپر چھڑک دیں مزیدار سیلیڈ تیار ہے
م
مزیدار مموسہ سیلیڈ بنانے کا طریقہ
Shares: