عوام کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کیلئے دفاترمیں حاضری کیلئے تھمب سسٹم متعارف کروایا – سردارعلی

چونیاں ، باغی ٹی وی(نامہ نگار) عوام کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کیلئے تھمب سسٹم متعارف کروایا جائے۔ تمام تحصیل افسروں کی حاضری تھمب(انگوٹھا) سسٹم پر کی جائے اور روزانہ نو سے گیارہ بجے تک تمام افسران کو اپنے اپنے دفاتر میں رہنے کا پابند کیا جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی سبزی منڈی چونیاں سردارعلی چیرمین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈی سی قصور کی ضلع بھر کے افسران پر گرفت انتہائی کمزور ہے حکومت پنجاب نے تمام سرکاری افسران کی تنخواہیں تو آئن لائن کر دی ہیں لیکن افسران کے دفاتر کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے اور حاضری تھمب (انگوٹھا) سسٹم پر کی جائے اکثر سائلین اپنے مسائل کے حل کے لئے افسران کے پاس جاتے لیکن پتہ چلتا ہے کہ صاحب میٹنگ میں یا فیلڈ میں ہیں پچاس، ساٹھ کلومیٹر کا سفر طے کر کے ضلعی، تحصیل ہیڈکوارٹر جانے والے عوام کو کئی کئی دن چکر لگانا پڑتے اور مایوس ہو کر واپس لوٹتے ہیں حقیقت میں افسران اپنے گھر میں موجود ہوتے ہیں اور دفتری عملہ عوام کو چکر دیتا رہتا ہے سردارعلی چیرمین نے مزید کہا کہ تمام افسران کی حاضری تھمب سسٹم پر کی جائے اور روزانہ صبح نو سے گیارہ بجے تک دو گھنٹے تمام افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کا پابند کیا جائے تاکہ دور دراز سے سفر کر کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر آنے والے سائلین مایوس نہ لوٹیں اور بروقت انصاف کی سہولیات میسر آ سکیں۔

Leave a reply