گوجرہ مسجد میں کمسن طالب علم پر تشدد، پولیس نے قاری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

گوجرہ میں پولیس نے ایک مقامی امام مسجد پر کمسن طالب علم کو مبینہ طو رپر تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے جس امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس کا نام قاری مشتاق بتایا جاتا ہے. بچے پر تشدد کے الزام میں‌ قاری مشتاق کو حوالات میں‌ بند کر دیا گیا ہے. مذکورہ قاری پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بچوں‌ کو تعلیم کے دوران تشدد کا نشانہ بناتا ہے. اس واقعہ کے حوالہ سے ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں‌ قاری مشتاق کو بچے کے چہرے پر تھپڑ‌مارتے ہوئے دیکھا جاسکت اہے.

گوجرہ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال، سی پی او لیگل عادل گوندل نے کہا ہے کہ متاثرہ بچے کے والدین کو قانونی طور پر جو بھی مدد درکار ہو گی وہ انہیں‌ فراہم کی جائے گی۔

Comments are closed.