گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ) پاورلومز ورکرزکااجرت میں اضافہ ، حکومتی نوٹیفکیشن پرعملدرآمد نہ ہونے پر پیدل مارچ
تفصیل کے مطابق پاورلومز ورکرزنے گورنمنٹ آف پنجاب کے اپنی اجرت میں اضافہ کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ ہو نے پر پیدل مارچ کاآغازکر دیا۔
پاورلومز ورکرزیونین کے رہنما شبیر حسین کی قیادت میں ایک احتجاجی قافلہ پیدل مارچ کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے روانہ ہو گیا جہاں وہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
یاد رہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبرنے گورنمنٹ پنجاب کے جاری کردہ گذٹ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کروانے سے انکار کر دیا،جس پر پاور لومز ورکرز نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس میں پیدل جانے اور دھر نا دینے کا اعلان کیاتھا۔







