الف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران دھوکا دہی جعل سازی کر کے بول لاٹری سکیم اور بینک اکاوئٹس سے رقم خرد برد کرنے والے دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
پہلی کاروئی چک نمبر 93 گ ب تحصیل جڑانوالا ضلع فیصل آباد عمل میں لائی اور ملزم محمد رمضان اوڈہ کو گرفتار کیاگیا ملزم نے مدعی مقدمہ ملک محمود اعظم خان سکنہ گوجرہ کے رہائشی کو بول لاٹری سکیم کا جھاسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتیھا لے ملزم نے 5 مختلف جاز کیش اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرتے ہوئے اپنے زاتی اکا ؤنٹ میں منتقل کی ملزم سے 8 لاکھ روپے برآمد مقدمہ نبمر 25/21 تھانہ FIA فیصل آباد میں درج کیا گیا.
دوسری کاروائی کے دوران اڈا ریاض آباد لالیاں سے محمد ارشد نامی بندے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
ملزم نے اسلام آباد کے رہائشی خاور نامی شخص کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات لی اور ملزم نے پہلے 75000 ہزار روپے آنلائن شاپنگ ویب سائیٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے. بعدازاں دھوکا دہی سے حاصل کردہ رقم کو استعمال کرتے ہوئے لالیاں کے رہائشی افراد کے بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگی کی ملزم کو گرفتار کرکے 60000 روپے دقم برآمد کی مقدمہ نبمر 31/21 تھانہ FIA فیصل آباد میں درج کیا گیا

Shares: