مزید دیکھیں

مقبول

گوجرہ: نہر میں نہاتے ہوئے 11 سالہ بچہ جاں بحق،دوسرےکی تلاش جاری

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے ہوئے 11 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق، کزن کی تلاش جاری

گوجرہ کی گلشن اقبال کالونی کے رہائشی عابد حسین کا 9 سالہ بھانجا امیر حمزہ جو کہ چک نمبر 320 ج ب سے مہمان آیا تھا، اپنے کزن ریحان عابد کے ساتھ چک نمبر 363 ج ب کے راجباہ میں نہانے گیا۔ نہاتے ہوئے ریحان عابد اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا، جبکہ امیر حمزہ بھی پانی کی لہروں کی نذر ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریحان عابد کی نعش برآمد کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کی گئی، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

دوسری جانب، ریسکیو ٹیم امیر حمزہ کی تلاش میں مصروف ہے۔ بچے کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، جبکہ اہل خانہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں