سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ

0
46

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

باغی ٹی وی : سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200روپے ہوگئی ہے۔

بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک پھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں سادہ نان 25 اور روٹی 20 روپے کی ہوگئی،اب سے تل والا کلچہ 30 ، روغنی نان 50 روپے میں ملے گا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پراٹھہ 50 اور اسپیشل روغنی نان 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا اسپیشل پراٹھا 60 روپے جبکہ روٹی پکوائی کی قیمت 10 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین مصروفیات شیڈول کرنے والی خطرناک ایپ ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘ کو فورا ڈیلیٹ کردیں

لاہور میں بھی روٹی اور نان کی قیمت میں 5، 5 روپے اضافے کا امکان ہے، روٹی 15 سے بڑھ کر 20 روپے ہونے کا امکان ہے، جبکہ نان اور خمیری روٹی کی قیمت 25 سے 30 روپے ہو سکتی ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہو چکا ہے، پرانی قیمتوں پر نان روٹی کی قیمتوں پر فروخت ممکن نہیں ہے، گیس، بجلی سمیت دیگر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلے کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

ایلون مسک اپنی دولت سے کیا خرید سکتے ہیں؟

Leave a reply