ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا ہے۔

باغی ٹی وی : سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ سات ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92ہز ار250 روپے ہوگئی ہےعالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میںسات سو روپے کمی ہوئی تھی جبکہ دو دن پہلے فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی تھی ۔

Shares: