اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی: سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کمی سے دو لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کا بھاﺅ 857 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 46 روپے ہو گیا ہے عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ پانچ ڈالر کم ہو کر 1914 ڈالر فی اونس ہے-

دوسری جانب ڈالر کے انٹربینک ریٹ 301 اور اوپن ریٹ 314 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئے،ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو، درہم اور ریال کی قدر میں اضافہ ہوا جب کہ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ میں فرق بڑھ کر 13 روپے ہوگیا ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 5.23 روپے بڑھ کر 301 روپےکی سطح پربند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 روپے بڑھ کر 314 روپے ہوگئی۔

ڈالر 300 روپے کی سطح عبور کرگیا

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.82 روپے بڑھ کر 378.87 روپے ہوگئےجبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 13 روپے بڑھ کر 398 روپے رہی،انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 3.21 روپے بڑھ کر 324.81 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 11 روپے بڑھ کر 339 روپے ہوگئی انٹربینک میں ریال کی قدر 1.37 روپے بڑھ کر 80.23 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال 3.50 روپے بڑھ کر 84 روپے پر بند ہوئی انٹربینک میں درہم کی قدر 1.42 روپے بڑھ کر 81.94 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں درہم کی قدر 3.50 روپے بڑھ کر 87روپے ہوگئی۔

ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

Shares: