کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔
باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 ہوگئی ہے اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گئی ہے،جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 1965 ڈالر ہو گئی ہے-
کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید گر گئی منگل کو کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 288 روپے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا،جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 285 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 809 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔