القادر یونیورسٹی ٹرسٹ پراجیکٹ کی رجسٹریشن میں تاخیر،توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

0
156
ihc

اسلام آباد ہائی کورٹ،القادر یونیورسٹی ٹرسٹ پراجیکٹ کی رجسٹریشن میں تاخیر پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست میں ترمیم کی ہدایت کر دی، عدالت نے کہا کہ نور الامین مینگل اب چیف کمشنر اسلام آباد نہیں رہے، توہین عدالت درخواست میں ترمیم کریں اور دوبارہ دیں ،

وفاق کی جانب سے متعلقہ حکام کے پیش نہ ہونے پر عدالت نےاظہار برہمی کیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آج ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتا، مگر آپ چیف کمشنر کا نام درخواست میں تبدیل کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،القادر ٹرسٹ کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے ایسوسی ایٹ عدالت کے سامنے پیش ہو گئے،وکیل نے کہا کہ دو درخواستیں ہیں ایک ٹرسٹ کی دوبارہ رجسٹریشن اور دوسری ٹرسٹ چیریٹی کے حوالے سے ہے، عدالت نے آئیندہ سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Leave a reply