سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستانی معیشت کو 150 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا
0
52
Gold

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے ہوا ہے جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1891 ڈالر ہوگئی۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافے کے بعد 197102 روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو شدید مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن شدید مندی کا رجحان رہا، صبح سے ہی کاروبار میں مندی غالب رہی اور 100 انڈیکس میں شدید کمی دیکھی گئی، انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہیں رکھ سکا۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کی غیر معمولی مندی کے سب 47 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تاہم اسٹاک بروکرز کے مطابق ڈالر کی قدر اور بڑھتی مہنگائی پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے، نگران حکومت کے 10 روز میں اسٹاک مارکیٹ میں 1400 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ واضح رہے کہ جمعہ کو آخری کاروباری روز پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 48 ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 80 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستانی معیشت کو 150 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے دہشت گردی کے متاثرین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم ایک ایسی قوم ہیں جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کے دکھ اور تکلیف کو بخوبی سمجھتا ہے اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران پاکستان کو 80 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی معیشت کو 150 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ جبکہ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ان چیلنجز نے ہمیں نہیں روکا اور پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی عزم اور عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت پاکستان نے حالات کا رخ موڑا جبکہ ہمیں ریاستی دہشت گردی کے متاثرین کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

Leave a reply