کراچی شہر کی صاف ستھرائی کے حوالے سے ہر کوئی پریشان ہے اور کئی برسوں سے عام لوگ اور فنکار حکومت سے التجاءکرتے آرہے ہیں کہ شہر کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے ۔حال ہی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے بھی ہوئے ہیں پریشان اور انہوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کرکے کیپشن لکھا، تصویر میں شہزاد رائے کراچی کے نالے کے پاس کھڑے ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ” میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو بچانے کی کوشش کرتاہوں مگر دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کرلیا ہے، میں کراچی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے“۔یاد رہے کہ برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی

جانب سے ہر سال تیار کی جانے والی رپورٹ کے مطابق رہائش کے لیے دس بدترین شہروں میں کراچی کو بھی شامل کیا گیا ہے کراچی اس انڈیکس میں 168 ویں نمبر رہا۔کراچی میں کچھ نہیں تو ایک دہائی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے یہ حکومت دعوے تو کرتی دکھائی دیتی ہے لیکن شہر کی صفائی ستھرائی کہیں ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔گلوکار شہراز رائے اکثر ایسے موضوعات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں جو عوام کی بہتری سے جڑے ہوئے ہیں ان کی زیادہ تر پوسٹیں پڑھنے والوں کے لئے سوال چھوڑ دیتی ہیں۔شہزاد رائے نہ صرف گلوکار ہیں بلکہ سماجی کارکن اور اداکار بھی ہیں نوے کی دہائی میں پی ٹی وی کے ڈرامے میں بھی نظر آئے۔

Shares: