گوگل نے امریکی طلبہ کیلئے بغیر کسی قیمت کے جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز اور 2 ٹیرا بائٹ(TB) کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے میں شامل سہولیات میں 2 ٹیرا بائٹ(TB) ڈیٹا رکھنے کی گنجائش، گوگل کا جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل "جیمینی ایڈوانسڈ” شامل ہے جو تحقیق، اسائنمنٹ اور تعلیم میں مدد فراہم کرتا ہے۔یہ سہولت ” گوگل ون اے آئی پریمیم” منصوبے کے تحت دی جا رہی ہے، جس کی اصل قیمت ہر ماہ تقریباً بیس ڈالر ہے۔ تاہم، اہل طلبہ کو یہ سہولت مکمل طور پر مفت دی جائے گی۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے طلبہ کو 30 جون 2025 سے پہلے رجسٹریشن کروانی ہوگی، اور ایک بار رجسٹریشن مکمل ہو جائے تو وہ جون 2026 تک ان تمام سہولیات سے مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، مشکل موضوعات کو آسان خلاصے میں تبدیل کرنے کی سہولت، آواز میں رپورٹ سننے کا آپشن، ہوم ورک کے لیے قدم بہ قدم رہنمائی، گوگل ڈاکیومنٹس، شیٹس اور سلائیڈز میں مصنوعی ذہانت کی مدد، تحقیق اور تحریر کے لیے مخصوص ٹول "نوٹ بک ایل ایم پلس”، تحریر سے ویڈیو بنانے کا جدید ماڈل "ویو 2″، تصویری اور تحریری مواد کو یکجا کرنے کا فیچر "وسک”، اور حقیقی وقت میں بات چیت، آئیڈیاز کی منصوبہ بندی اور لکھائی کے لیے "کینوس” اور "جیمینی لائیو” جیسی زبردست سہولیات شامل ہیں۔

ان تمام سہولیات حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو اپنی تعلیمی حیثیت ثابت کرنا ہوگی، جس کے لیے ایک درست تعلیمی ای میل ایڈریس (.edu) درکار ہوگا۔ گوگل کی جانب سے منصوبہ ختم ہونے سے پہلے ای میل کے ذریعے یاددہانی بھی بھیجی جائے گی تاکہ طلبہ چاہیں تو اس سہولت کو جاری رکھ سکیں۔خیال رہے کہ گوگل کی یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت کے میدان میں مقابلہ مزید شدت اختیار کر چکا ہے۔ اوپن اے آئی اور اینتھروپک جیسی کمپنیاں بھی امریکا اور کینیڈا کے طلبہ کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

امریکہ نے ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے

گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

علیمہ گالیاں دلوا رہی ، اب مزید چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت

Shares: