گوگل اور ایپل کے فلسطین کو نقشے سے ہٹانے کے خلاف #WeRejectWorldMap ٹویٹر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اس وقت اہل اسلام کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے . اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے گوگل اور ایپل کے فلسطین کو نقشے سے ہٹانے کے خلاف #WeRejectWorldMap ٹویٹر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے. .
اس سلسلے میں صارفین نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے. وقار ذکا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گوگل نے اپنے ڈیٹا بیس پر کبھی بھی فلسطین کا نقشہ رکھا ہی نہیں‌ ہے، یہ اب غائب نہیں‌کیا گیا بلکہ جو بھی متنازعہ علاقہ ہے اس کو گوگل جگہ نہیں‌دیتا فلسطین کی عالمی دنیا کوئی قابل قبول آزاد مختار حیثیت ہے ہی نہیں اس لیے گوگل نے اس کو نہیں‌ ظاہر کیا ہے .ٍضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک کو مجبور کیا جائے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ملک قرار دیں .


بسمہ سجاد نے لکھا کہ
تم ہمارے ملک کو نقشے سے ختم تو کر سکتے ہوں لیکن ہمارے مشن کو ختم نہیں‌کرسکتے
https://twitter.com/bisma_pk/status/1284013003713675264?s=20
ارشد محمود نے اسرائیلی فوج کے ظلم بیان کرتے ہوئے یہ ویڈیو اپلوڈ کی
https://twitter.com/arshadm1988/status/1283971424357687296?s=20
ایک صارف نے گوگل میپ کا یہ نقشہ ظاہر کیا ہے ل.
https://twitter.com/arshadm1988/status/1283967542583844864?s=20
ایک فلسطینی خاتون کی قابض فوجی سے الجھتے ہوئے یہ تصویر شیئر کی
https://twitter.com/arshadm1988/status/1283965641440014343?s=20
فلسطین کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کس طرح‌ اسرائیل نے ہڑپ کیا


واضح رہے کہ گوگل اور ایپل نے نقشے سے فلسطین کو ختم کردیا.انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کا وجود مٹا دیا ہے اور نئے نقشے میں جغرافیائی اعتبار سے فلسطین کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔اسی طرح ایپل نے بھی فلسطین کے ساتھ یہی صورت حال کی ہے .

گوگل نے دنیا کے نئے نقشے پر فلسطین کا نام و نشان ہی مٹا دیا۔اطلاعات کے مطابق 25 جولائی 2016 سے گوگل نے فلسطین کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو پس پشت ڈالتے ہوئے نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں فلسطین کا وجود ہی موجود نہیں۔ اگر گوگل کے سرچ بار میں فلسطین لکھ کر سرچ کیا جائے تو فلسطین کے بجائے اسرائیل دکھائی دیتا ہے اور غزہ اور فلسطین کی حدود کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر فلسطینی عوام اور عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

گوگل اور ایپل نے نقشے سے فلسطین کو ختم کردیا

Shares: