گوگل کو بھاری جرمانہ عائد ، کیوں جرمانہ ہوا وجہ جان کر ہو گا ہر کوئی حیران

نیویارک: گوگل کر جرمانہ ہوگیا ، سرچ انجن گوگل پر نیویارک میں بچوں کی ویڈیوز غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی دنیا میں منفرد اور اہم شناخت بنانے والی کمپنی گوگل پر یوٹیوب سے بچوں کی ویڈیوز غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے پر(170 ملین ڈالر) 12 کروڑ 24 لاکھ 3 ہزار 383 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کی مطابق گوگل چائلد پرائیویسی قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی ادائیگی کے لیے راضی بھی ہوگیا ہے، گوگل کے خلاف فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور نیویارک کے اٹارنی جنرل کی جانب سے چائلڈ پرائیویسی کی خلاف ورزی بے نقاب کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گوگل پر الزام تھا کہ انہوں نے یو ٹیوب سے بچوں کی غیرقانونی طریقے سے حاصل کرکے بھاری منافع کمایا اور اس اقدام کے لیے بچوں کے والدین کی اجازت لینا بھی ضروری نہیں سمجھا۔

Comments are closed.