’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘:گوگل کا خراج تحسین پیش

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی: ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا جاتا ہے۔ جہاں گوگل نے اپنا ڈوڈل بدلا وہیں ٹوئٹر پر بھی ’ٹیچرز ڈے2022‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہےجہاں صارفین اپنے استادوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں کئی سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

2009ء میں عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 2015ء تک دنیابھر میں تعلیم کو عام کیا جائے گااور بلند معیار تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں پیشہ ور اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے اورانہیں دورجدید میں نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتًا فوقتًا باخبر کیا جائے-

واضح رہے کہ 5 اکتوبر 1994ء کو پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کے بعد یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔

پشاور:نامعلوم شخص نےخاتون کےبینک اکاؤنٹ سےلاکھوں روپے نکلوا لئے

Comments are closed.