گوگل نے بھی پاکستان کے یوم آزادی میں حصہ لیتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا
اسلام آباد :گوگل بھی پاکستان کا یوم آزادی کی تقریبات میں شریک ہونے لگا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم اور خیبر پاس کے رنگ میں رنگ دیا ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تبدیل کرچکا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کا جشن آزادی عالمی دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے، پاکستان کے مشہور درہ خیبر کی تصویر سے تبدیل کردیا ہے ، درہ خیبر پر پاکستان کا پرچم بھی نمایاں ہے۔
اہل پاکستان کے لیے گوگل سرچ انجن نے اس موقع پر ایک اسپیشل پیشکش رکھی ہے،جیسے ہی گول سرچ انجن میں جائیں گے تو آپ کے سامنے جو پیج کھلے گا اس پر آپ کو یہ تصویر نمایاں نظرآئے گی۔ جب آپ اس تصویر پر کلک کریں گے تو گوگل انٹرنیٹ پر موجود پاکستان کے یومِ آزادی سے متعلق زیادہ سرچ کی جانے والی تمام تر معلومات آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔