گوگل نے لاہور میں تھنک اپپ 2024 کی میزبانی کی، جس میں صنعت کے عالمی اور علاقائی رہنماؤں اور ماہرین سمیت پاکستان کے تقریباً350 سے زیادہ ڈویلپرز نے شرکت کی ۔سن 2023 ءمیں تھنک ایپ کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ، یہ صنعت کے لیے اس سال کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا مقصد ڈویلپرز کو اے آئی کے استعمال کے ذریعے بااختیار بناکر پاکستان کی ترقی پذیر ایپ انڈسٹری میں جدت، ترقی اور پائیداری کو فروغ دیناہے ۔
ایکسیس پارٹنرشپ کی تازہ ترین اکنامک امپیکٹ رپورٹ کے مطابق، پاکستان ڈیجیٹل مصنوعات کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرکے سن 2030 ءتک، اپنی سالانہ آمدنی میں،6.6 بلین ڈالر تک اضافہ کر سکتا ہے، جس میں گیمنگ اور ایپ انڈسٹری کو ترقی کے ایک اہم موقع تصور کیاجاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، پاکستان کی گیمنگ اور ایپ انڈسٹری نے متاثر کن ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں سن 2018 ءسے سن 2023 ءتک مقامی طور پر تیار کردہ ایپس کے عالمی ڈاؤن لوڈز میں 32 فیصد کی مجموعی سالانہ شرح نمو (CAGR) بھی شامل ہے۔اگرچہ مجموعی طور پر ایپ ڈاؤن لوڈز میں 2023 میں معمولی کمی آئی، جس سے ملک عالمی سطح پر 17ویں نمبر پر آ گیا، تاہم ان -ایپ پرچیز (IAP) کی آمدنی میں 50فیصد اضافہ سے صنعت مضبوط بنی رہی۔
پاکستانی گیمنگ اور ایپ ڈویلپرز کی معاونت کے لیے نئے پروگرام
پاکستانی ڈویلپرز کے لیے بڑے مواقع میں سے سب سے بڑا موقع اعلیٰ معیار کے پائیدار گیمز بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ، دنیا بھر کے صارفین تک رسائی بھی اولین ترجیح ہے۔ڈویلپرز کی معاونت کے لیے اپنے عزم کو دوگنا کرنے کی غرض سے گوگل سن 2024ء میں نئے پروگرام شروع کر رہا ہے: گیم ڈیزائن ماسٹرکلاس: یہ پروگرام ملک کے اعلیٰ اسٹوڈیوز سے پاکستان کے سب سے باصلاحیت گیم ڈیویلپرز کو اکٹھا کرتا ہے، انہیں 6 ماہ کےخصوصی پروگرام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی گیمز بنانا سکھاتا ہے۔
• گوگل ایڈز اکیڈمی: یہ لاہور اور اسلام آباد میں ذاتی طور پر آف لائن ہیکاتھون ورکشاپس ہیں جہاں پاکستان کے سرفہرست اسٹوڈیوز سے مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ایپ کی ترقی کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ذاتی تربیت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
• Build with AI اور Cloud AI Study Jams: ڈویلپرز AI اور کلاؤڈ کی عملی تربیت کے ذریعے بھی اپنی مہارت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 9,300 سے زیادہ ڈویلپرز کو تربیت دی جا چکی ہے۔
یہ پروگرام پاکستان میں ڈویلپرز کی مدد کے لیے گوگل کے موجودہ اقدامات پر مبنی ہیں جن میں گوگل ایپ اکیڈمی بھی شامل ہےاور اب تک اس میں شرکاء کی تعداد 800 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد کے لیے یہ آن لائن ورکشاپس مارکیٹنگ کے اہم موضوعات پر گہری معلومات فراہم کرتی ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ رسائی اور منافع حاصل ہوتا ہے ، اور یہ اردو زبان میں بھی دستیاب ہیں۔
مزید برآں، گوگل ،گوگل ڈویلپر کانفرنس (امریکہ)، APAC میں چیف ایگزیکٹو میٹنگز، اورAPAC کی ایپ سمٹ جیسے اہم ایونٹس میں اپنی شرکت بڑھا رہا ہے ، جو پاکستان کے سرفہرست گیمنگ اور ایپ اسٹوڈیوز کے ٹیلنٹ کے رہنماؤں کو ہم منصب عالمی رہنماؤں سے مربوط کر رہا ہے۔
گوگل کی رائے میں ایپ انڈسٹری میں کامیابی کے لیے متوازن اور دور اندیشی پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔ Think Apps 2024 میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ AI کس طرح گیم اور ایپ کی ترقی میں انقلاب برپا کر رہا ہے اور اس نے اُن مقامی اور علاقائی کھلاڑیوں کو نمایاں کیا جو گوگل کےAI سولوشنز کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ایپس بنانے، مالی کامیابی حاصل کرنے، اور پائیدار کاروبار بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا کہ ،”پاکستان کی ایپ اور گیمنگ انڈسٹری میں مستقبل کے حوالے سے طویل مدتی ترقی کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے۔ متعدد پاکستانی اسٹوڈیوز موبائل ایپ ڈیولپمنٹ میں نمایاں مقام حاصل کررہے ہیں ، جیسے کہ Vyro.AI، Hazel Mobile، Games District، GeniTeam، اور Finz Games، جو روزانہ لاکھوں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈز حاصل کررہے ہیں ، سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں، اور عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔“ تھنک ایپس 2024 مقامی ڈویلپرز کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ہمارا مقصد ڈویلپرز کو AI سے چلنے والی پروڈکٹس اور وسائل تک رسائی فراہم کر کے، انہیں غیر معمولی گیمز اور ایپس بنانے، منافع میں اضافہ کرنے، اور پائیدار کاروبار قائم کرنے میں مدد کرنا ہے ۔اس کے بعد یہ اقدام ، ڈیجیٹل برآمدات کی آمدنی کے ذریعے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اور اعلیٰ معیار کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرے گا ۔ گوگل پاکستان کے ڈویلپر ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کرنے اور اسے عالمی کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”
شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان
جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟
فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار
گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار
فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع
فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات
قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف
فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان
فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات
بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع
فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان
فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم