اسلام آباد: بہت سے لوگ قربانی کا گوشت کئی ماہ تک فریزر میں رکھ کر کھاتے رہتے ہیں تاہم یہ عمل خطرے سے خالی نہیں، خراب گوشت کھا لیا جائے تو یہ مہلک اور پیچیدہ امراض میں مبتلا کر سکتا ہے-
باغی ٹی وی : امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گوشت کھانے سے متعلق ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گائے یا دنبے کے گوشت کو 6 سے 12 ماہ تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کا قیمہ 3 سے 4 ماہ تک کھانے کیلئے قابل استعمال رہ سکتا ہے۔ فریزر کا درجہ حرارت صفر فارن ہائیٹ سے کم ہونا چاہئے۔
بعض ماہرین کی رائے میں گوشت فریزر میں محفوظ تک کئی ماہ تک کیا جا سکتا ہے مگر اس کی غذائیت میں کمی آ جاتی ہے، 3 سے 4 ہفتوں میں ہی استعمال کر لیا جائے تو تازہ گوشت جیسی اصل غذائیت حاصل ہو سکے گی،اگر فریزر میں رکھا گوشت خراب ہو جائے تو اس کا رنگ ہرے یا گرے رنگ میں تبدیل ہو جائے گا یا گوشت کی بو بھی تبدیل ہونے پر خرابی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں برطانوی فوڈ سیفٹی ماہرین نے خراب گوشت کی چند علامات بتائی ہیں میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ گوشت کی رنگت، بو اور ہیئت سے اس کے خراب ہونے یا نہ ہونے کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق خراب گوشت کی رنگت سبزی مائل ہونی شروع ہو جاتی ہے، اس سے بدبو آنے لگتی ہے اور اس پر سفید دھبے پڑنے لگتے ہیں۔جب آپ گوشت کے موٹے حصے کو کاٹیں تو اس کی رنگت گلابی اور ہیئت بہت زیادہ نرم نہیں ہونی چاہیےسلویا اینڈرسن نامی خاتون ماہر نے کہا کہ آپ اپنے صرف حواس کو بروئے کار لاتے ہوئے ہی گوشت کے خراب ہونے کا پتا چلا سکتے ہیں۔
سلویا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ آپ کو علم ہونا چاہیے کہ جب چکن خراب ہوتا ہے، اس کی رنگت سبز پڑجاتی ہے اور جب بیف خراب ہوتا ہے تو یہ بالکل نرم اور لیس دار ہونے لگتا ہے اس کے علاوہ اس پر سفید دھبے پڑنے لگتے ہیں جو وقت کے ساتھ سیاہ ہوجاتے ہیں۔