مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار

مکہ مکرمہ میں ایام تشریق کے پہلے دن پیر کو حجاج بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔
rain

ریاض: مکہ مکرمہ میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

باغی ٹی وی: مکہ کے مشاعر مقدسہ منیٰ،مزدلفہ اور میدان عرفات میں بارش ہوئی، باران رحمت سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے پر حجاج کرام نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا –صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے حجاج دعائیں مانگتے رہے،مسجد الحرام کے مرکزی علاقے میں سایہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ، عرفات میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور منی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا،تاہم بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔

علاوہ ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سےمسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائےبارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

عید کے دوسرے روزمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج کے دوران حجاج کرام میں گرمی کی وجہ سے تھکن اور سن سٹروک کے 2 ہزار 764 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں تاہم مجموعی طور پر حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ہدایات یا گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنے سے کچھ حجاج گرمی سے تھکن کا شکار ہوئے اور یہی حجاج کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہےحجاج تمام صحت ہدایات پر عمل کریں اور چھتری کا استعمال جاری رکھیں،گرمی کی تھکن کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے لیکن اس کی روک تھام ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کردی

Comments are closed.