گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا

0
135
haji ghulam ali

گورنر ہاؤس میں رمضان پیکج کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، حاجی غلام علی نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی بلامقابلہ نشستوں کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے اتفاق رائے کی سیاست کی اہمیت پر زور دیا اور صوبے میں استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سینیٹ کے بلامقابلہ انتخابات کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، حاجی غلام علی نے دہشت گردی کے خلاف ایک جامع منصوبہ وضع کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی، جس سے اس لعنت کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی کی نشاندہی کی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔انتخابات میں خیبرپختونخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی پر بھی مقابلہ ہوگا۔تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے۔

Leave a reply