کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف گورنر پنجاب چودھری سرور نے برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا ہے
پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کی حکومت کا اعلان کرے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کو لکھے گئے خط میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کشمیرایک متنازع علاقہ ہے،آرٹیکل370کاخاتمہ مودی کی غاصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے،مودی کےغاصبانہ اقدام سے خطے کے امن کوخطرہ لاحق ہوگیا ہے ،پاکستان بھارت کےاس اقدام کی بھرپورمذمت کرتاہے،
اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ
خط میں مزید لکھا گیا کہ کشمیریوں کےحقوق کیلئے ہرفورم پرجا رہے ہیں، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کررہا ہے،پاکستان خطے کے امن کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کررہا ہے،عمران خان نےکرتارپورکوریڈورکھول کرامن کی مثال قائم کی ،برٹش اوریورپین اتحادیوں کوچاہیےکہ بھارتی جارحیت رکوائیں،مسئلہ کشمیرکا حل یواین کی قراردادوں کے مطابق کروایا جائے