مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

0
54

کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، مودی سرکار نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی، فلم ابھی شروع ہوئی، پاکستان کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے حافظ محمد سعید کو فوری رہا کرنا چاہئے. اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والا بھارت بری طرح پھنس گیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کشمیریوں کی مدد کو جانے والوں کو اب کوئی عدالت بھی نہیں روک سکتی.

71 سے بڑا سانحہ ہوا لیکن وزیرخارجہ حج پر،شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ

 

حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قیام پاکستان سے قبل کشمیریوں نے جولائی 1947 میں الحاق پاکستان کا اعلان کر دیا تھا ،14 اگست 1947 کو جب پاکستان بنا تو اس کے بعد بھارت نے کشمیر پر شب خون مارا اور اپنی فوج بھیج دی، بھارت نے بزور بندوق کشمیر پر اپنا قبضہ جمایا، پاکستان کی جانب سے اسوقت جب مجاہدین کشمیر میں گئے تو بھارت اقوام متحدہ میں گیا .اقوام متحدہ کی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی قرارداد پاس ہوئی جس کو پاکستان نے تسلیم کیا،لیکن بھارت سات دہائیاں گزر گئیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے.

کشمیریوں کیلئے دعا کروں گا، وزیر خارجہ کے بیان پر قوم برہم

بھارت نے نہ صرف کشمیر پر فوجی قبضہ جمایا بلکہ پاکستان میں دہشت گردی و تخریب کاری کی وارداتیں دیں، اس ضمن میں بھارت نے اپنے جاسوس پاکستان بھیجے جو پکڑے گئے اور انہوں نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا اعتراف بھی کیا، بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو اس کا واضح ثبوت ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی کلبھوشن کو جاسوس تسلیم کیا ہے. اس سے قبل سربجیت سنگھ، کشمیر سنگھ،رویندر کوشک، شیخ تمیم ،رام راج،سرجیت سنگھ ،گربخش رام،ونود سانھی سمیت متعدد جاسوس پکڑے گئے جنہیں بھارت نے پاکستان بھیجا، ان کو پاکستان کی عدالتوں نے سزائیں بھی سنائیں .

مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سات دہائیاں گزر جانے کے باوجود کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا،بلکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن بھارت کو ہر محاذ پر ناکامی ہوئی، کشمیریوں کی ہر آنے والی نسل بھارتی فوج کے خلاف پتھر اٹھا کر کھڑی ہو جاتی ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارت شہید کر چکا اس کے باوجود کشمیری میدان میں ہیں

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

دوسری جانب بھارت نے پاکستان کو میدان جنگ بنایا ، پاکستان میں دہشت گرد بھیجے اور قائداعظم کے پاکستان کو لہو لہو کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بھارت نے بلوچستان اور گلگت بلتستان میں علیحدگی کی تحریکیں بھی چلانے کی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنایا، پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی کے واقعہ میں بھارت کا نام آیا لیکن ہماری حکومتیں بھارت کا نام لیتے ہوئے شرماتی رہیں.

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارت ایک طرف کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کرتا رہا، دوسری جانب پاکستان میں دہشت گردی اور پھر الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بھارت نے عالمی دنیا کے سامنے واوایلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے کہ وہ کشمیر میں جاری تحریک کی سر پرستی کر رہا ہے، بھارت نے پاکستان کی تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پر الزامات لگائے جس پر پاکستان نے کئی بار دباؤ میں آکر انہیں گرفتار یا نظر بند کیا، پاکستان کی عدالتوں نے حافظ محمد سعید کو رہائی دی ، بھارت کے دباؤ کے بعد اب بھی پاکستان نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کیا ہوا ہے، حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے درج کئے گئے. ان کی جماعت جس نے ہمیشہ فلاحی کام کیا اس کو کالعدم قرار دے دیا گیا،

کشمیر کا مسئلہ ختم، اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی، گدی نشین خواجہ معین الدین چشتی کی ہرزہ سرائی

پاکستان نے بھارت کی ہر بات مان لی ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی مانا، بھارت کے الزامات پر حافظ محمد سعید کو بھی گرفتار کیا، عالمی عدالت انصاف میں بھی بھارت کلبھوشن کے مسئلہ پر گیا تو پاکستان نے کیس لڑا پاکستان نے پر جگہ قانون کی پاسداری کی دوسری جانب بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی دکھائی اور کل بھی بھارت نے مزید ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر لی، مودی سرکار نے راجیہ سبھا سے بل پیش ہونے کے بعد صدر سے بھی منظور کروا لیا.

لیکن……بھارت کیا جانے…..کہ….پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے…

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کشمیریوں کی مدد کے لئے جانے والے مجاہدین کو اب قانونی طور پر کوئی نہیں روک سکتا، پاکستان نے بھارتی دباؤ پر پہلے کشمیری تنظیموں پر پابندی لگائی اور انہیں گرفتار کیا لیکن اب بھارت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی ہے اس لئے اب بھارت کشمیر میں دراندازی کو نہیں روک سکتا. بلکہ پاکستان کو بھی نہیں کہہ سکتا جس طرح وہ ماضی میں دباؤ ڈالتا تھا.

یاسین ملک کی صحت پر مشعال ملک کا ایک بار پھر تشویش کا اظہار

بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پاکستان پر اب بھارت بھی بھی دباؤ نہیں ڈال سکتا کہ وہ مجاہدین کو کشمیر نہ بھیجے کیونکہ جب انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ان کی مدد کرنے والے فریڈم فائیٹر ہوتے ہیں اور مظلوموں کی مدد کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، اس ضمن میں پاکستان جس نے ہمیشہ قوانین کی پاسداری کی اس کو بھی سوچنا چاہئے بلکہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے حافظ محمد سعید کو رہا کرنا چاہئے، حافظ محمد سعید کی رہائی کشمیریوں کے لئے پیغام ہو گی کہ پاکستان واقعی ان کے ساتھ ہے.

کشمیر بچائیں یا درخت لگائیں؟ خان صاحب آپ ہی بتائیں

مقبوضہ جموں کشمیر پہلے بھارت کی ریاست تھی اب ختم ہو چکی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کشمیریوں کی مدد کے لئے دنیا بھر سے کوئی جانا چاہے تو اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا بلکہ اگر کوئی روکے تو اسے عدالت میں چینلج کیا جا سکتا ہے .

Leave a reply