کشمیر کا مسئلہ ختم، اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی، گدی نشین خواجہ معین الدین چشتی کی ہرزہ سرائی

0
41
kashmir

اب کشمیر کا مسئلہ ختم ہو گیا، اور اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے دیوان زین العابدین نے مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی ، گدی نشین نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی مبارکباد دی

مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے دیوان زین العابدین کا کہنا تھا کہ آج کشمیر کا مسئلہ ختم ہوگیا او راب بات پاک مقبوضہ کشمیر پر ہوگی ۔مودی حکومت نے عوام سے کیا گیاوعدہ پورا کرکے کشمیر کی ترقی کے دروازے کھول دیے ہیں .

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

 

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

Leave a reply