بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

0
41

بھارت کی راجیہ سبھا سے دو کشمیری اراکین کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجیہ سبھا میں دو کشمیری اراکین فیاض احمد میر اور نظیر احمد شامل ہیں جو کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا گیا، بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی تو دونوں کشمیری اراکین نے قراردادوں کے مسودے کو پھاڑ ڈالا جس کے بعد حکومتی اراکین نے کہا کہ ان دونوں کشمیریوں کو ایوان سے باہر نکالا جائے ،حکومتی اراکین کے مطالبہ کے بعد دونوں کشمیری اراکین کو ایوان سے نکال دیا گیا.

 

بھارت سرکار کی جانب سے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کیا گیا جس پر دو کشمیری اراکین نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نظیر احمد اور فیاض احمد میر نے مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے کھڑے ہوکرمودی سرکار کے خلاف دھرنا دیا۔ دونوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے جن میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

فیاض میرکا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں جس انداز سے لوگوں کو تختۂ مشق بنایا جارہا ہے ، اس سے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید ابتر ہونے جارہے ہیں۔ عوام کسی بھی قیمت پر ریاست کے تشخص کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ریاست کے تشخص کو چھیڑا گیا تو یہ مرکزی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔

 

بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

 

بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے کشمیر کے‌ حوالہ سے خصوصی آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے ہیں

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

 

Leave a reply