مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

0
90

کشمیر کے حوالہ سے بھارت سرکار نے جو فیصلہ کیا، کشمیری اس سے بے خبر ہیں

بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، کشمیر کے حوالہ سے راجیہ سبھا میں بل پیش کیا گیا جس پر بعد میں بھارتی صدر نے دستخط بھی کر دئیے.

کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

ایک ہفتہ قبل بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر میں 10 ہزار فوج کا اضافہ کیا گیا، بعد ازاں 28 ہزار فوجی مزید بھیجے گئے، اس دوران بھارت سرکار نے کشمیر کے دیہاتوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کر دئیے، بھارتی فوج نے تعلیمی اداروں ، ہوٹلوں پر بھی قبضہ کر لیا، کشمیر سے سیاحوں کو نکل جانے کا بھی حکم دیا گیا

بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

گزشتہ شب بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا اور دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی جلسہ، احتجاج ،مطاہروں پر پابندی لگا دی ، مودی سرکار نے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد کشمیر کی سیاست قیادت کو بھی گھروں میں نظر بند کر دیا .

مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

کشمیر میں بھارت نے انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے کشمیر میں مقیم کشمیریوں کو تاحال اس فیصلے کا معلوم نہ ہو سکا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشمیری اس فیصلے سے ابھی تک بے خبر ہیں کہ مودی سرکار نے ان کے بارے کیا فیصلہ کیا اور کشمیر میں اچانک فوج میں اضافہ کیوں کیا گیا.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کشمیر کے چپے چپے پر پھیلی ہوئی ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں، صحافیوں کو بھی کام کرنے سے روک دیا گیا ہے، بھارتی فوج ہیلی کاپٹر اور ڈورن کی مدد سے کشمیر کی نگرانی کر رہی ہے.

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

Leave a reply