کشمیر بچائیں یا درخت لگائیں؟ خان صاحب آپ ہی بتائیں

0
62

بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر لیا لیکن پاکستان کے حکمران خواب غفلت کی نیند سوئے رہے .ابھی تک دفتر خارجہ کی طرف سے کوئی پالیسی بیان نہیں آیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لئے راجیہ سبھا میں قرارداد پیش کی بعد ازاں بھارتی صدر نے بل پر دستخط کر دئیے جس کے مطابق بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی ،مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سے بھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی .

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے لئے کٹ مرنے کوتیارہے، مریم اورنگزیب

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر لیا گیا، لیکن پاکستانی حکمران سوئے رہے ، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کیا اور وہ خیبر پختونخواہ میں درخت لگانے کی کارکردگی کا ذکر کرتے رہے، وزیراعظم کا خطاب اسوقت ہوا جب بھارت کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے بل پر بھارتی صدر نے دستخط کر دئیے تھے ، لیکن وزیراعظم نے کشمیر کے حوالہ سے کوئی بات نہیں کی بلکہ قوم کو کہا کہ ہر پاکستانی 18 اگست کو دو دو درخت لگائے.

بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

وزیراعظم تو کشمیر پر نہ بولے، وزارت خارجہ بھی خاموش رہی، کچھ رہنماؤں کے بیانات آئے لیکن ان میں کوئی قابل ذکر نہیں، شاہ محمود قریشی کی طرف سے بھی کوئی آفیشیل بیان نہیں آیا بلکہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا.

کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

کشمیر کمیٹی بھی ابھی تک خاموش ہے، پاکستان کی جانب سے ابھی تک کشمیر کے مسئلہ پر کوئی پالیسی بیان تک نہیں دیا گیا، البتہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل منگل کو 11 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں صرف تقاریر ہوں گے، جذبات ہوں گے اور معاملہ ختم ہو جائے گا.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

پاکستان کی جانب سے اتنی بے حسی دکھانے پر نہ صرف کشمیری قوم بلکہ پاکستانی قوم بھی تشویش میں مبتلا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے اچانک فوج میں اضافے پر سب کو تشویش تھی، قوم تشویش میں مبتلا تھی مگر ہمارے حکمران ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو لے کر ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے اور اسے بڑی کامیابی دے رپے تھے. لیکن آج پاکستان کو خاموشی لگ گئی

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

Leave a reply