71 سے بڑا سانحہ ہوا لیکن وزیرخارجہ حج پر،شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ

0
46

مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کے بعد پاکستان کے وزیر شاہ محمود قریشی کے دورہ حج پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، قریشی جانتے تھے بھارت یہ کرنے والا ہے ،پھر وہ حج پر کیوں گئے؟ شہریوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر شاہ محمود قریشی سے استعفیٰ طلب کریں .71 سے بڑا سانحہ ہوا اور ہمارے وزیر خارجہ ہی ملک میں موجود نہیں.

حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے گزشتہ روز راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا بل پیش کیا،جو راجیہ سبھا سے منظور ہوا بعد ازاں بھارتی صدر نے اس پر دستخط کر دئیے.

کشمیریوں کیلئے دعا کروں گا، وزیر خارجہ کے بیان پر قوم برہم

بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل کشمیر میں بھارتی فوج میں اضافہ کیا گیا ، اس دوران بھارت سرکار نے کشمیر کے دیہاتوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کر دئیے، بھارتی فوج نے تعلیمی اداروں ، ہوٹلوں پر بھی قبضہ کر لیا، کشمیر سے سیاحوں کو نکل جانے کا بھی حکم دیا گیا

مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا اور دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی جلسہ، احتجاج ،مطاہروں پر پابندی لگا دی ، مودی سرکار نے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد کشمیر کی سیاست قیادت کو بھی گھروں میں نظر بند کر دیا .

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

یہ سب کچھ ہونے کے باوجود پاکستان نے کشمیر کے حوالہ سے کوئی ہوم ورک نہیں کیا، دنیا دیکھ رہی تھی کہ کشمیرمیں کچھ ہونے والا ہے، بھارتی میڈیا بھی کہہ رہا تھا کہ کشمیر میں کچھ بڑا ہونے والا ہے، باغی ٹی وی نے بھی ایک ہفتہ قبل کشمیر کے حوالہ سے خصوصی رپورٹس شائع کرنا شروع کر دی تھیں اور بھارت کے منصوبے اور سازش سے قوم کو آگاہ کیا تھا کہ بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنے جا رہا ہے.

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے کشمیر میں فوج کی بڑی تعداد میں تعیناتی پر پاکستان نے کوئی ہوم ورک نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آج ایک دن گزر جانے کے باوجود پاکستان کے دوست ممالک سعودی عرب، ترکی، چائنہ خاموش ہیں ابھی تک کسی کی جانب سے ایک لفظ تک بھی نہیں کہا گیا .

کشمیر کا مسئلہ ختم، اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی، گدی نشین خواجہ معین الدین چشتی کی ہرزہ سرائی

پاکستان کے وزارت خارجہ کی بے حسی دیکھیں کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سب کچھ معلوم ہونے کے باوجو دحج پر چلے گئے، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اس بات سے واقف تھے کہ بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے جا رہا ہے ، وزیر خارجہ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر جشن مناتے رہے کہ ہماری یہ بہت بڑی کامیابی ہے لیکن بھارت نے جو کر دیا اس پر وزارت خارجہ کی حد درجے کے بے حسی سامنے آئی ہے.

یاسین ملک کی صحت پر مشعال ملک کا ایک بار پھر تشویش کا اظہار

پاکستان کے بیرو ن ممالک میں موجود سفارتخانے بھی چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک متحرک نہیں ہوئے، پاکستان نے اس حوالہ سے باضابطہ ابھی تک سفارتکاروں کو کوئی ہدایات نہیں دیں، بلکہ پاکستان بھی تک اس امید پر ہے کہ شاید معجزہ ہوجائے اور عالمی دنیا ہمارے حق میں بول پڑے .

کشمیر بچائیں یا درخت لگائیں؟ خان صاحب آپ ہی بتائیں

شہریوں نے وزارت خارجہ کی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ کو متحرک ہونا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، شہریوں نے شاہ محمو دقریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ کشمیر جل رہا ہے اور ہمارے وزیر خارجہ حج پر گئے، ایک انسانی جان بچاناساری انسانیت کو بچانا ہے.

شہریوں نے باغی ٹی وی سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کشمیر کی موجودہ حالات جاننے کے باوجود حج پرچلے گئے، یہ کشمیری قوم کے ساتھ مذاق ہے، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، 71 جیسا سانحہ ہوا اور ہمارے وزیر خارجہ حج پر پہنچ گئے، شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شاہ محمود قریشی سے فورا استعفیٰ لیں وہ کشمیر کے حوالہ سے موجودہ صورتحال میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکے، عالمی دنیا کا کشمیر پر خاموش ہونا وزارت خارجہ کی ناکامی ہے ،

Leave a reply