یاسین ملک کی صحت پر مشعال ملک کا ایک بار پھر تشویش کا اظہار

0
54

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کارکن ہے یاسین ملک کا کیس یو این میں لے کرجائے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یو این کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایاجائے،

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،حکومت پاکستان یاسین ملک کا معاملہ عالمی سطح پرانسانی حقوق کمیشن میں لے کرجائے،یاسین ملک سو نہیں سکتے، مسلسل روشنی کی وجہ سے یاسین ملک کی آنکھیں خراب ہو رہی ہیں، یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو ایل او سی کے قریب آبادکیاجارہاہے،آرایس ایس کےغنڈوں نےماضی میں جموں میں مسلمانوں کو قتل کیا،آر ایس ایس نے ہندوؤں کو کشمیر میں آباد کیا.

 

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، کور کمانڈر کانفرنس بھی آج ہو گی، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

 

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

 

 

Leave a reply