پرتگالی سفیر ملاقات کےلیے گورنر ہاوس پہنچ گئے ، گورنر چوہدری سرور سے مسئلہ کشمیر پر کھل بات کی
لاہور: پرتگالی سفیر کی لاہور گورنرہاوس آمد، گورنر پنجاب چودھری محمد سے ملاقات ، چوہدری سرور کی پرتگالی سفیر سے کھل کر کشمیر پر بات چیت ، عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔
چوہدری محمد سرور سے پرتگال کے سفیر پالونیویز سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔
پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے حوالہ سے گورنر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے ماحول انتہائی ساز گار ہے۔ امید ہے پر تگالی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع استفادہ کریں گے۔