گورنر پنجاب کی تقرری، صدر پاکستان نے منظوری دے دی

0
44

صدر مملکت عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی، صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر منظوری دی

مسلم لیگ (ن)کے رہنما بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سے سمری کی منظوری دی نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا تعلق بہاولپور سے ہے بلیغ الرحمان 21 دسمبر 1969 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ بلیغ الرحمان2008 میں پہلی بار این اے 185 سے (ن)لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے،دوسری بار بھی این اے 185 سے 2013 میں منتخب ہوئے بلیغ الرحمان 2017 میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل رہے

وزیراعظم کی جانب سے دو بار سمری صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی، ن لیگ نے پی ٹی آئی کے گورنر کو ہٹائے جانے کے بعد بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کے لئے نامزد کیا تھا

Leave a reply