گورنر پنجاب نے یوم قائد پر سنائی پاکستانی قوم کو اچھی خبر

0
115

گورنر پنجاب نے یوم قائد پر سنائی پاکستانی قوم کو اچھی خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ اب سچ ثابت ہوگیا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں۔ متنازعہ قانون کے بعد ثابت ہوگیا کہ انتہا پسندی پاکستان میں نہیں بھارت میں ہے۔ مودی سرکاراقلیتوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دے رہی،بھارت میں آج بھی مسلمانوں پرظلم جارہی ہے،پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، مودی کے ہوتے ہوئے امن کی توقع نہیں

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کہ پانی کی قلت پر توجہ نہ دی گئی تو زمینیں بنجر ہو جائیں گی، پانی 100 فٹ نیچے تھا اب 500 فٹ نیچے چلا گیا۔ پانی کی قلت کے ساتھ پانی کو بھی گندا کردیا گیا، زراعت کو ترقی دے کر ہم مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں ہم پیچھے چلے گئے ہیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اچھی خبر ہے 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے پر قابو پا لیا، پاکستان میں سکیورٹی بہتر ہونے سے ہمارا تاثر عالمی سطح پر بہتر ہوا۔ ہمیں عالمی سطح پر سیاحت کے لئے نمبر ایک ملک قرار دیا گیا۔پاکستان اب ترقی کی راہ پرگامزن ہوگیاہے،

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بشپ آف لاہور سبیسٹین فرانسک شاء کے ہمراہ گورنر ہاوس میں کرسمس کا کیک کاٹا.

Leave a reply